5 جنوری 2014 - 20:30
بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي/ ايک سرکردہ عالم دين گرفتار

بحرين کي آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے انساني حقوق کي خلاف ورزي جاري رکھتے ہوئے ملک کے ايک سرکردہ عالم دين شيخ محمد النصير کوگرفتار کرليا ہے۔

ابنا: بحرين کے انقلابي ذرائع کے مطابق علامہ شيخ محمد النصير کو اس وقت گرفتار کيا گيا جب وہ حوض الجاف نامي جيل ميں بند اپنے دو بيٹوں سے ملاقات کے لئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق علامہ محمد النصير کو قيديوں سے ملاقات کے لئے آنے والے افراد خاص طور سے خواتين کے ساتھ جيل کے عملے کي بدسلوکي کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کيا گيا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ حوض الجاف جيل ميں بند سياسي قيديوں سے ملاقات کے لئے آنے والي خواتين کي جسماني تلاشي لي جاتي ہے اور انہيں جنسي طور پر ہراساں بھي کيا جاتا ہے۔ بحريني کي شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے اس سے پہلے ايک اور عالم دين ياسر عبداللہ صالح کو منامہ ايئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کرليا تھا جب وہ کربلائے معلي سے زيارت کےبعد وطن واپس پہنچے تھے۔

.......

/169